قسمت کیا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس نے مجھے اک عمر تک پریشان رکھا،آپ نے سنا ہو گا کہ انسان اپنی قسمت خود بناتا ہے تو پھر اپنی ناکامی کا الزام قسمت یا تقدیر کو کیوں دیتا ہے؟ اور اگر ہر بات تقدیر میں لکھی ہوئی ہے تو انسان تو بے گناہ ٹھہرا، قاتل کو سزا نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ اسکی توقسمت میں قتل تھا؟؟ درحقیقت ایسا نہیں ہے ، اللہ پاک نے ہمیں ہر بات پر اختیار نہیں دیا لیکن بہت سی باتوں پر با اختیار کیا ہے ۔ جیسے ہماری سوچ ،ہمارا عمل ، ہمارا بولنا، صحیح اور غلط دونوں پر اختیار ہے ،نا کام رہنا ہماری قسمت میں ہرگز نہیں لکھا گیا بلکہ اسے محنت سے کامیابی میں بدلا جا سکتا ہے۔ جبکہ تقدیر وہ ہے جس پر ہمارا اختیار نہیں جیسے ہمارا دنیا میں آنا ، پھر دنیا سے جانا،لڑکا یہ لڑکی ہونا ۔آسان الفاظ یہ کہ جو ہم بدل سکتے ہیں وہ قسمت ہے اور جہان ہمارا زور نہیں وہ تقدیر ہے۔
I am writing about my journey from Me to We , that how me and we all react, examine , and experience life.